9 دسمبر 2015 - 18:29
حیدر العبادی نے شمالی عراق میں ترک فوج کے ٹھکانوں کا معائنہ کیا

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے شمالی عراق میں واقع ان علاقوں کا فضائی معائنہ کیا جو ترک فوج کے زیر قبضہ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی ذرائع ابلاغ نے کچھ دیر پہلے اس ملک کے وزیر اعظم کے ذریعے شمالی عراق میں ترک فوج کے زیر قبضہ علاقوں اور ان کے ٹھکانوں کے معائنہ کئے جانے کی خبر دی ہے۔
عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے شمالی عراق میں واقع ان علاقوں کا فضائی معائنہ کیا جو ترک فوج کے زیر قبضہ ہیں۔
یہ ایسے حال میں ہے کہ حیدر العبادی نے ترک فوج کو عراق چھوڑ دینے کا ۴۸ گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا لیکن اس مدت کے ختم ہونے کے بعد حیدر العبادی کی جانب سے کوئی رد عمل ظاہر نہیں ہوا۔
حیدر العبادی کی جانب سے مبینہ مدت کے اختتام پر تاہم جو رد عمل سامنے آیا ہے وہ صرف ایک ٹیلیفون ہے جو انہوں نے نیٹو کے سکریٹری جنرل کو کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ترک فوج کا عراق میں بغداد کی رضامندی کے بغیر رہنا اس ملک کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے اور نیٹو کا اتحاد اپنے اختیارات کو بروئے کار لا کر ترک فوج کو عراق کی سرزمین سے باہر نکالے۔
البتہ عراق کی رضاکار فورس اس ملک میں ترک فوج کے تجاوز کے خلاف منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲